اشاعتیں

ستمبر, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

آوازِ چناب: کیا عوام کی زبان کو قید کیا جا رہا ہے؟ وادیٔ چناب کے باسی آج جن مشکلات میں جی رہے ہیں، وہ کسی عام انسان کی زندگی نہیں بلکہ ایک آزمائش ہے۔ ضلع ڈوڈہ، کشتواڑ، بھلیسہ اور خاص طور پر بونجواہ کے عوام پچھلے ایک مہینے سے بُری طرح متاثر ہیں۔ نہ راشن کی فراہمی، نہ بجلی کی سہولت، نہ انٹرنیٹ جیسی بنیادی ضرورت—سب کچھ معطل ہے۔

تصویر
    وادیٔ چناب کے باسی آج جن مشکلات میں جی رہے ہیں، وہ کسی عام انسان کی زندگی نہیں بلکہ ایک آزمائش ہے۔ ضلع ڈوڈہ، کشتواڑ، بھلیسہ اور خاص طور پر بونجواہ کے عوام پچھلے ایک مہینے سے بُری طرح متاثر ہیں۔ نہ راشن کی فراہمی، نہ بجلی کی سہولت، نہ انٹرنیٹ جیسی بنیادی ضرورت — سب کچھ معطل ہے۔ ہسپتالوں کی حالت   یہاں کے ہسپتالوں کی حالت بہت ہی خستہ ہے۔ مریض دوائیوں اور سہولیات کے بغیر تڑپ رہے ہیں۔ علاج معالجہ کے لیے لوگ سینکڑوں کلو میٹر دور جانے پر مجبور ہیں۔ کیا یہی انصاف ہے کہ عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھا جائے؟ سکولوں کی حالت   تعلیم وہ روشنی ہے جو اندھیروں کو ختم کرتی ہے، مگر یہاں کے سکولوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔ ٹوٹی عمارتیں، ناکافی اساتذہ اور سہولتوں کا فقدان — یہ نسلِ نو کے ساتھ ایک کھلی ناانصافی ہے۔ سڑکوں کی حالت   یہاں کے روڈوں کی حالت نہایت ہی غمبیر ہے۔ جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں، بارشوں نے صورتحال کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔ کوئی بھی دن دہاڑے آسانی سے سفر نہیں کر سکتا۔ حادثات معمول بن چکے ہیں، مگر حکومت کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہے۔ عوام کی آو...

وادی چناب ضلع ڈوڈہ کشتواڑ میں انٹرنیٹ بند، عوام کی آواز دبانے کی مذموم کوشش

تصویر
وادی چناب ضلع ڈوڈہ کشتواڑ میں انٹرنیٹ بند، عوام کی آواز دبانے کی مذموم کوشش بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ  وادی چناب ضلع ڈوڈہ کشتواڑ میں ایک بار پھر انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کو اچانک بند کر دیا گیا ہے۔ جیو اور آئیٹل سمیت  بیشتر نیٹ ورکس ڈاؤن ہیں، کارل لگانا ناممکن ہو چکا ہے۔ یہ سب کچھ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب مہراج ملک (ایم ایل اے) کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ صاف ظاہر ہے کہ عوام کی آواز کو دبانے اور سچ کو چھپانے کے لیے ہی یہ پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔  عوام کو سزا کیوں؟ کیا عوام کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ وادی میں رہتے ہیں؟ تعلیم، روزگار، صحت اور رابطے کا بنیادی حق چھین لینا کہاں کا انصاف ہے؟  ایک طرف حکومت آزادی اور جمہوریت کی بات کرتی ہے اور دوسری طرف شہریوں کو قید خانوں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ مہراج ملک کی گرفتاری اور انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن مہراج ملک جیسے عوامی نمائندے کو جیل میں ڈالنا اور ساتھ ہی پوری وادی کو اندھیروں میں دھکیل دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں سچ بولنے اور عوامی مسائل اٹھانے والوں کو خاموش کرایا جا رہا ہے۔  یہ کیسا انصاف ہے کہ جو ا...